5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
بیجنگ:پاکستان کا یتیم بچوں کے اسکول کی تعمیر کیلئے چیک اسکول کے حوالے
جنگ نیوز -
بیجنگ .. . . . . .چین میں پاکستانی سفیر مسعود خان نے زلزلے سے متاثرہ علاقے چنگھائی میں یتیم بچوں کے اسکول کی تعمیر کے لیے چیک اسکول انتظامیہ کے حوالے کر دیا? بیجنگ سے جاری بیان کے مطابق چین میں پاکستانی سفیر مسعود خان نے زلزلے سے متاثرہ چین کے مغربی صوبے چنگھائی میں یتیم بچوں کے اسکول تعمیر کے لیے 2.5 ملین روپے کا چیک اسکول انتظامیہ کے حوالے کیا?چیک حوالگی کی تقریب پاکستانی سفارت خانے میں ہوئی، جس میں مسعود خان نے چیکYushu اسکول پرنسل کو دیا?تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسعود خان نے زلزلے میں ہونے والی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہارکیا?اس موقع پراسکول کے پرنسل نے پاکستان کی جانب سے امداد کی فراہمی پر شکریہ ادا کیا?