5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
کابل:قیام امن کیلئے تین روزہ امن جرگہ آج سے شروع ہوگا
جنگ نیوز -
کابل ./ . . . . . .. افغانستان میں قیام امن کے لیے تین روزہ امن جرگہ آج سے شروع ہورہا ہے ،جس میں افغان جنگ کے خاتمے اور غیرملکی افواج کی واپسی کے لیے قومی اتفاق رائے پیداکیاجائے گا ?طالبان کو امن جرگے میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی?کابل کے مضافاتی علاقے میں آج سے شروع ہونے والے امن جرگے سے افتتاحی خطاب افغان صدر حامد کرزئی کریں گے?جرگہ تین روز تک جاری رہے گا جس کے اختتام پر افغانستان میں جاری عسکریت پسندی کے خاتمے کے لیے اقدامات کا اعلان کیا جائے گا?امن جرگے کے موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کیے گئے ہیں اورشرکاکی حفاظت کے لیے 1200اہلکارتعینات ہیں جبکہ کابل میں تین دن کی سرکاری تعطیل کا بھی اعلان کیا گیا ہے?امن جرگے میں سیاسی اور سماجی شخصیات کے علاوہ 300 خواتین بھی شریک ہوں گی اور افغانستان میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے اپنی تجاویز دیں گی?منتظمین کے مطابق امن جرگے میں طالبان کوشرکت کی دعوت نہیں دی گئی جبکہ شدت پسندوں کا کہنا ہے کہ غیرملکی افواج کے انخلا تک کرزئی حکومت سے مذاکرات نہیں کیے جائیں گے?