تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

اسرائیل سے رہا ہونے والے افراد کا پہلا قافلہ اردن روانہ

جنگ نیوز -
مقبوضہ بیت المقدس/ . .. . . . .. . .اسرائیل کی جارحیت کا شکار غزہ کی محصور عوام کیلئے امداد لے جانے والے بحری قافلے کے رضاکاروں کا پہلا گروپ رہائی کے بعد اردن بھیج دیا گیا? تین پاکستانیوں سمیت عرب ممالک کے سو سے زیادہ شہری شامل ہیں?اسرائیل کی Beersheba جیل سے رہا ئی پانے والے 126 افراد کا قافلہ چار بسوں میں اسرائیل اردن سرحد پر ایلن بائے کراسنگ پر بھیجا گیا? جہاں سے وہ اردن میں داخل ہوں گے? سیکیورٹی چیکنگ اور کاغذی کارروائی کے طویل عمل کی وجہ سے ان کے اردن میں داخلے میں تاخیر ہورہی ہے? رہا ہونے والے افراد میں شامل صحافی طلعت حسین سمیت تین پاکستانیوں کو اس سے قبل اردنی سفیر کے حوالے کیا گیا? توقع ہے کہ تینوں پاکستانی آج اردن سے وطن کیلئے روانہ ہوں گے? رہا ہونے والے 126 رضاکاروں کا تعلق تیرہ ممالک سے ہے? جن کے سفارتکار اردن کے کنگ حسین پُل پر اپنے شہریوں کی آمد کے منتظر ہیں? فریڈم فلوٹیلا نامی امدادی قافلے پر اسرائیلی جارحیت میں کئی رضاکار ہلاک ہوگئے تھے? جبکہ سینکڑوں امدادی کارکنوں اور میڈیا نمائندوں کو گرفتار کرلیا گیا تھا? اسرائیلی جیل میں اب بھی سینکڑوں رضاکار قید ہیں? جنہیں آنے والے دنوں میں رہا کیا جائے گا?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.