تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

چلی:سیف الرحمان کو جیل سے رہائی مل گئی،تحقیقات جاری

جنگ نیوز -
سان تیاگو. . . . . . .چلی میں دھماکا خیز مواد رکھنے کے مقدمے کا سامنا کرنے والے پاکستانی شہری کو جیل سے رہائی مل گئی تحقیقات جاری رہیں گی? 28سالہ محمد سیف الرحمان خان کو جسم اور سامان پر دھماکا خیز مواد کے ذارت پائے جانے کے شبے میں دس مئی کو سان تیاگو میں گرفتار کیا گیا تھا? ناکافی شواہد پر مقامی عدالت کے جج نے اسے رہا کردیا تھا، تاہم رہائی کے خلاف اپیل پر اپیلٹ کورٹ نے سیف کو معاشرے کیلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے حراست میں رکھنے کا حکم دیا تھا? اب سان تیاگو کی عدالت کے دوسرے جج نے سیف کوجیل سے رہا کرنے کا حکم دے دیا اور کہا ہے کہ پاکستانی نوجوان کے چلی میں اتنے سماجی تعلقات ہیں جو اسے فرار ہونے سے روک سکتے ہیں? سیف کو سان تیاگو میں اپنی موجودگی یقینی بنانی ہوگی اور ہر دو ہفتے میں تصدیق کرانا ہوگی کہ وہ شہر میں ہی موجود ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.