تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

بجلی کا بحران جاری ،ملک بھر میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ

جنگ نیوز -
اسلام آباد. . . .. . . . .ملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے شہری علاقوں میں 8سے 10 جب کہ دیہی علاقوں میں بارہ گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس کے خلاف مختلف شہروں میں عوام کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کیے گئے?دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی کے شہری علاقوں میں4سے 6جبکہ دیہی علاقوں میں 10سے 12گھنٹوں تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے?جبکہ لاہور سمیت پنجاب کے دیہی علاقوں میں 12سے 16گھنٹے اور شہروں میں 8سے 10گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامناہے?کراچی میں بھی لوڈشیدنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے?کے ای ایس سی کی جانب سے بن قاسم پاور پلانٹ کو مکمل استعداد سے چلانے کیلئے مطلوبہ مقدار میں فرنس آئل نہ خریدنے کے باعث شہریوں کو بجلی کی طویل بندش اور مصنوعی بحران کا سامنا ہے?شہر کے مختلف علاقے عزیز آباد، نارتھ کراچی اور اورنگی ٹاؤن سمیت مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کاسلسلہ جاری رہا? فیڈر ٹرپ ہونے کی وجہ سے بھی شہر کے مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ رہی جبکہ اندرون سندھ کے مختلف شہروں میں بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری رہا?کوئٹہ کے شہری علاقوں میں10اوردیہی علاقوں میں 14سے 18گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جاری ہے?شدیدگرمی میں طویل اور غیر اعلانی لوڈشیڈنگ سے صارفین کو شدیدمشکلات کاسامناکرناپڑرہاہے جس پرعوام سراپا احتجاج ہیں? پشاور سمیت صوبہ سرحد کے دیگر شہروں میں بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہیکئی روز سے گرمی کی شدت میں اضافے کے بعد ایک بار پھر پشاور میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا گیا ہے? پشاور کے شہری علاقوں میں 6اور دیہات میں 8گھنٹوں تک بجلی کی ترسیل منقطع رہتی ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.