تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

چند ہزار افراد نے ملکی معیشت کو یرغمال بنا رکھا ہے،مشیر خزانہ

جنگ نیوز -
اسلام آباد…مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ خسارے میں چلنے والے حکومتی اداروں کے ذریعے چند ہزار افراد نے ملکی معیشت کو یرغمال بنا رکھا ہے? اسلام آباد میں انسٹی ٹیوٹ آف پبلک پالیسی کی جانب سے ملکی معیشت کی صورت حال پر رپورٹ کے اجرا کی تقریب سے خطاب میں مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ نے کہا کہ حکومت کی جانب سے دی جانے والی سبسڈیز کی قیمت عوام کو ادا کرنی پڑتی ہے? انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کو سبسڈی دینے سے کسی غریب کو فائدہ نہیں ہوتا?ڈاکٹر شیخ نے مزید کہا کہ ملک کا امیر طبقہ ٹیکس ادا نہیں کرتا اور وہی ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے خلاف پروپیگنڈا کررہا ہے کیونکہ اس کے نفاذ سے اسے اپنی آمدنی ظاہر کرنی پڑجائے گی? انھوں نے کہا کہ سالانہ ترقیاتی منصوبوں کے لئے مختص کی گئی رقوم بجٹ بننے کے بعد وزارت خزانہ کی مزید مداخلت کے بغیر جاری کردی جائیں گی?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.