تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

ہنگو میں جھڑپ، 10شدت پسند ہلاک،ایک اہلکار زخمی

جنگ نیوز -
کوہاٹ…ضلع ہنگو کے علاقہ شاہو خیل میں شدت پسندوں کا سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ،فورسز کی جوابی کارروائی میں دس شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے?سیکیورٹی ذرائع کاکہنا ہے کہ اورکزئی ایجنسی کے پہاڑوں سے ہنگو کے علاقہ شاہوخیل میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا?حملے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا? ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں دس شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ? واقعہ رات گئے پیش آیا اورتقریباًپانچ گھنٹوں تک مقابلہ جاری رہا?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.