تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

میرا شریک حیات مجھ سے زیادہ کامیاب شخص ہوگا، کترینا کیف

جنگ نیوز -
ممبئی…سینٹرل مانیٹرنگ…بالی وڈ کی پرکشش اداکارہ کترینا کیف کا شریک حیات کون ہوگا ان کے مداحوں کو اس خبر کا بڑی شدت سے انتظار ہے، مگر کترینا کیف کا کہنا ہے کہ ان کا شریک حیات جو بھی ہو گا وہ عملی زندگی میں ان سے زیادہ کامیاب شخص ہوگا?بھارتی میڈیا اگر چہ پہلے سلمان خان اور اب رنبیر کپور کا نام کترینا کے ہمسفر کے طور پر پیش کررہا ہے تاہم کترینا کیف نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں اس طرح کی تمام افواہوں کو ہوا میں اڑادیا?ایک ممتاز بھارتی اخبار سے انٹرویو میں رنبیر کپور کو جیون ساتھی بنانے کے حوالوں سے افواہوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کترینا نے کہا کہ رنبیر اور انہوں نے ایک ساتھ کام ضرور کیا ہے تاہم وہ اور رنبیر صرف ایک اچھے دوست ہیں، اس سے زیادہ کچھ نہیں ? کترینا نے یہ بھی کہا کہ وہ یہ بات واضح طور پر بتادینا چاہتی ہیں کہ انہوں نے ابھی تک اپنے جیون ساتھی کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا اور وہ اب بھی تنہا ہیں?جب ان سے سوال کیا گیا کہ وہ شادی کب کریں گی تو کترینا نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ اس کے لیے انہیں دو یا تین سال انتظار کرنا ہوگا جب وہ ان کے جیون ساتھی کو ان کے ساتھ دیکھ سکیں گے جو عملی طور پر ان سے کہیں زیادہ کامیاب زندگی گزاررہا ہوگا? کترینا کے اس بیان سے ایک جانب یہ بات واضح ہوگئی کہ ایک جانب جہاں وہ رنبیر کپور سے شادی کا کوئی ارادہ نہیں رکھتیں تو دوسری جانب یہ بات بالی وڈ شائقین کے لیے کسی بجلی سے کم نہیں ہوگی کہ کترینا کیف کے دل میں اس حوالے سے اب سلمان خان کے لیے بھی کوئی جگہ نہیں?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.