5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
پونے دو صدی قدیم کیمرا7لاکھ32ہزاریورو کی ریکارڈ قیمت میں نیلام
جنگ نیوز -
ویانا…سینٹرل مانیٹرنگ…170سال پہلے تجارتی مقاصد کے لیے بنایا گیا دنیا کا پہلا کیمرا ریکارڈ7لاکھ32ہزار یورو(8لاکھ98ہزار ڈالر) کی قیمت میں نیلام کردیا گیا? لکڑی کا سلائیڈنگ بکس نما یہ کیمرہ170سال پرانا ہے جسے 1839میں Jacques Daguerre نے تیار کیا تھا اور اس مناسبت سے اس کیمرے کا نام Daguerreotype قرار پایا جس کے معنی کمرشل فوٹوگرافی پراسس کے ہیں? اس کیمرے کو محدود تعداد میں تیار کیا گیا تھا اور یہ ان 12کیمروں میں سے ایک ہے جو شمالی جرمنی کے ایک خاندان کی ملکیت تھا اس کے ساتھ تیار کیے گئے دیگر تمام کے تمام کیمرے دنیا کے کسی نہ کسی میوزیم میں محفوظ ہیں? ویانا میں اس تاریخی کیمرے کی نیلامی کے موقع پر سب سے زیادہ 6لاکھ10ہزار یورو کی بولی لگانے والے کو کامیاب قرار دیا گیا تاہم اس میں 20فیصد لیوی ٹیکس سے اس کی نیلامی کی مجموعی قیمت 7لاکھ32ہزار یورو قرار پائی?نیلام گھرکے ڈائریکٹرPeter Coeln کا کہنا ہے کہ یہ دنیا کا پہلاکیمرہ ہے جس پر اس کے بنانے والے کے دستخط موجود ہیں جسے Grioux workshop میں تیار کیا گیا تھا? 170سال پرانے اس کیمرے کے مالک کو یہ کیمرا 1970میں اس کے والد نے تحفہ میں دیا تھا جب انہوں نے عینک سازی میں ڈپلوما امتحان میں کامیابی حاصل کی تھی?