تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

طوفان سے کراچی میں طوفانی بارشیں ہونگی،چیف میٹرولوجسٹ

جنگ نیوز -
کراچی…چیف میٹرولوجسٹ عارف محمودنے کہا ہے کہ آئندہ 12سے24 گھنٹے میں پاکستانی ساحلوں کو طوفان سے کوئی خدشہ نہیں تاہم جمعے اورہفتے کی درمیانی رات طوفان سندھ کے ساحلی علاقوں میں داخلہ ہوگااور سمندری طوفان سے صرف ساحلی علاقے متاثر ہوں گے? جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طوفان کے نتیجے میں ٹھٹھہ،بدین،حیدرآباد،میر پورخاص،تھرپارکرمیں بارشیں ہونگی جبکہ کراچی میں طوفانی بارشیں ہوں گی? انہوں نے مزید کہا کہ سمندری لہریں 4 سے 6 فٹ بلند ہو سکتی ہیں لہذا مچھیرے سمندر میں جانے سے گریز کریں? ایک سوال کے جواب میں عارف محمودنے بتایا کہ سمندری طوفان مون سون سے پہلے یا بعدمیں آتے ہیں? انہوں نے کہا کہ موجودہ سائیکلون بحیرہ عرب کادرجہ حرارت31 ڈگری سینٹی گریڈہونے سے بنا? انہوں نے بتایا کہ کراچی میں کل سے بادل چھا جائیں گے اور طوفانی بارشیں ہوں گی?




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.