تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

امریکا بھارت اسٹرٹیجک ڈائیلاگ آج شروع ہونگے

جنگ نیوز -
واشنگٹن…امریکا ?بھارت اسٹرٹیجک ڈائیلاگ آج واشنگٹن میں شروع ہورہے ہیں? دو طرفہ امور کے علاوہ دہشت گردی، خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور پاک?بھارت تعلقات کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا?امریکی نائب وزیر برائے سیاسی امورWilliamBurns اور بھارتی سیکریٹری خارجہ نروپما راؤ کے درمیان ملاقات محکمہ خارجہ میں آج ہوگی? جبکہ امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کی بھارتی ہم منصب ایس ایم کرشنا سے بات چیت جمعرات کو ہوگی? بھارت?امریکا اسٹرٹیجک ڈائیلاگ میں توانائی، زراعت، سائنس و ٹیکنالوجی، دفاع اور انسداددہشت گردی سمیت دیگر دو طرفہ امور زیر غور آئیں گے?بھارت کے پاکستان کے ساتھ تعلقات اور افغانستان کی صورت حال سمیت دیگر علاقائی معاملات بھی گفتگو کا موضوع ہوں گے?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.