5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
جاپان2020 تک چاند پر روبوٹ کالونی قائم کرے گا
جنگ نیوز -
ٹوکیو…روبوٹ ٹیکنالوجی میں تو جاپان پہلے ہی سرِ فہرست تھا تاہم اب جاپانی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ جاپان 2020تک چاند پر روبوٹ کالونی قائم کرے گا?جاپانی وزیر اعظم کے آفس سے جاری ہونے والے ایک اعلامیے کے مطابق جاپان 2015 میں پہلا روبوٹ چاند کی سرزمین پر بھیجے گا جس کے بعد وہاں باقاعدہ روبوٹ کالونی قاہم کی جائے گی?ا س پراجیکٹ کا مقصد چاند کی زمین کوتسخیر کرنا ہے جس کے لئے 2.2 ملین امریکی ڈالر کی رقم مختص کی گئی ہے? اس پراجیکٹ کے تحت چاند کے جنوبی حصے پر ایک خودکارBase قائم کی جائے گی جس میں کئی Humanoid Robots کام کریں گے? اس بیس کا دائرہ کار 60 میل کے ریڈئس تک ہوگا جو شمسی توانائی کی مدد سے کام کرے گی?