تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

گجرات : گھریلو جھگڑے پر بیٹے نے ماں،3بہنوں کو قتل کر دیا

جنگ نیوز -
گجرات…گجرات میں گھریلو جھگڑے پربیٹے نے ماں اور تین سگی بہنوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا?ملزم چاروں قتل کرنے کے بعد فرار ہوگیا?تھانہ ڈنگہ پولیس کے مطابق محلہ تارقاں میں شفقت نامی شخص نے اپنی ماں انوربی بی،تین بچوکی ماں بہن راحیلہ،نرگس اورعدیلہ کوفائرنگ کرکے اسوقت قتل کردیاجب وہ گھر کے صحن میں سورہی تھیں?پولیس کے مطابق ملزم کی بہن نرگس کی چند ماہ قبل شادی ہوئی تھی جوکہ جھگڑاکرکے گھرآکربیٹھ گئی تھی?ملزم شفقت نے اپنی بہن نرگس کی لڑائی جھگڑے کی وجہ سے گھریلو ناچاقی پیداہونے پرفائرنگ کی?ایس ایچ او تھانہ ڈنگہ کا کہناہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارٹیم روانہ کردی گئی ہے جسے جلد گرفتارکرلیاجائے گا?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.