5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
ججزکے حلف کی تبدیلی سے جمہوریت کا تسلسل ہوگا، چیف جسٹس
جنگ نیوز -
اسلام آباد…سپریم کورٹ میں 18ویں ترمیم نظر ثانی کیس کی سماعت جاری ہے جس کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ ججز کے حلف میں تبدیلی سے جمہوریت کا تسلسل ہوگا? انہوں نے اپنے ریمارکس میں مزید کہا کہ ملک میں جمہوریت کا استحکام چاہتے ہیں اور خواہش ہے کہ جمہوریت کو نقصان نہ پہنچے?انہوں نے کہا کہ پی سی او ججز کے خلاف فیصلے کو آئین کا حصہ بنا دیا گیا ہے اور سپریم کورٹ نے بھی اپنے فیصلے میں یہی کہا تھا?اس سے قبل ندیم احمد کی جانب سے دائر درخواست پر اکرم شیخ ایڈووکیٹ نے اپنے دلائل دوسرے روز بھی جاری رکھے? اکرم شیخ نے کہا کہ آئینی کمیٹی کو ججوں کی تقرری سے متعلق کمیشن قائم کرنے کا مینڈیٹ حاصل نہیں تھا? عدلیہ کا کام وفاق اور صوبائی حکومتوں پر نظر رکھنا ہے?اٹھارویں ترمیم کا ترجمہ علاقائی زبانوں میں پیش نہیں کیا گیا?اکرم شیخ نے برطانیہ کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ جب وہاں ججز کی تعیناتی کا قانون تبدیل کیا گیا تو عدلیہ سے مشاورت کی گئی تاہم پاکستان میں لا کمیشن سے تجویز نہیں لی گئی?انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ نے یہ ترمیم صرف 4منٹ میں منظور کی? عدالت نے اٹھارویں ترمیم سے متعلق پارلیمنٹ کا ریکارڈ طلب کر لیا?