تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

بجلی کے شارٹ فال میں اضافہ،10گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ

جنگ نیوز -
لاہور…ملک میں بجلی کے شارٹ فال میں اضافہ ہوگیاہے اور طلب ورسد میں فرق2ہزار 682میگاواٹ سے بڑھ کر3ہزار 266میگاواٹ ہوگیاہے جس کی وجہ سے شہروں میں 4سے6اوردیہات میں 8سے10گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے ?پیپکو کے مطابق ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار 12ہزار301جبکہ طلب 15ہزار567میگاواٹ ہے?ہائیڈل پیداوار4ہزار662,تھرمل جنریشن 2ہزار388میگاواٹ ہے?نجی بجلی گھروں سے 5ہزار135جبکہ رینٹل پاورپلانٹس سے 116میگاواٹ بجلی میسر ہے?جبکہ کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کو 580میگاواٹ بجلی سپلائی کی گئی?بجلی کی قلت بڑھنے سے شہروں میں 4سے6اوردیہات میں 8سے10گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے ?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.