5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
پاکستان نے بجلی کے نرخ میں اضافے کی یقین دہانی کرادی، آئی ایم ایف
جنگ نیوز -
کراچی…آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکومت نے بجلی کے نرخ میں6 فی صد اضافے کی یقین دہانی کرادی ہے اور اضافہ جب بھی کیا جائے اطلاق یکم اپریل2010 سے ہی ہوگا?آئی ایم ایف کے ویب سائیٹ پر جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی حکومت بجلی کی نرخ میں6 فی صد اضافہ کردے گی جس کا اطلاق یکم اپریل2010 سے ہی ہوگا، آئی ایم ایف ویب سائیٹ کے پاکستان میں طویل مدتی بنیاد پر ترقی کی راہ ہموار کرنے کی ضرورت ہے جبکہ امن و امان پر اخراجات کے باعث بجٹ پر دباو بڑھ رہا ہے? رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ موجودہ مہنگائی کی شرح کو دیکھتے ہوئے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو شرح سود میں اضافہ کرنا چاہیے کیونکہ مہنگائی غربت میں اضافے اور معاشی ترقی میں رکاوٹ بن رہی ہے?رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ویلیو ایڈڈ ٹیکس کا مسودہ پاکستانی پارلے منٹ سے منظوری ہونے پر آئندہ مالی سال سے نفاذ ممکن بنائی گی?