5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
بحیرہ عرب میں بننے والے طوفان کی شدت میں اضافہ
جنگ نیوز -
کراچی…بحیرہ عرب میں بننے والا سمندری طوفان شدید ہوگیا ہے ،،محکمہ موسمیات نے وارننگ جاری کرتے ہوئے سمندر میں موجودماہی گیروں کو آج شام تک ساحل پر واپس آنے کی ہدایت کردی ہے ? محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان کراچی سے جنوب مغرب میں950 کلومیٹر دور ہے? اور24 گھنٹے بعدطوفان کارخ پاکستان کے ساحلی علاقوں کیجانب ہوگا?محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان ” پیٹ “6 ناٹیکل میل کی رفتار سے بڑھ رہا ہے?سمندری طوفان ساحل اومان کے بعد پاکستان کے ساحلی علاقوں کی طرف مڑ سکتا ہے?سمندری طوفان کے باعث سندھ و بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارشیں ہوسکتی ہیں ?