تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

دنیا میں سالانہ 50لاکھ اموات کا سبب تمباکو نوشی ہے،ڈبلیو ایچ او

جنگ نیوز -
نیو یارک…فارن ڈیسک…عالمی ادارہ صحت کے مطابق خواتین میں تمباکو نوشی کی شرح میں اضافہ ہوا ہے، دنیا بھر میں سالانہ پچاس لاکھ اموات صرف تمباکو نوشی سے ہورہی ہیں اور2030تک یہ ہلاکتیں80لاکھ سے تجاوز کرجائیں گی?امریکی اخبار ’دی کرسچئین سائنس مانیٹر‘کی رپورٹ کے مطابق دنیا میں سگر یٹ نوشی سے ہلاکتوں میں تشویش ناک اضافہ ہو جائے گا? عالمی ادارہ صحت نے تمباکو نوشی کے بارے آگاہی کے لئے1987سےWorld Tobacco Day کا آغاز کیا?رپورٹ کے مطابق دنیا میں نہ صرف تمباکو نوشی سے متعلقہ اموات میں اضافہ ہوا بلکہ خواتین کی بڑی تعداد بھی سگریٹ نوشی کی طرف مائل ہوگئی ہے?تاہم دنیا کے تمام سگریٹ نوشوں میں خواتین کی 20فی صد شرح ہے? حالیہ سالوں میں تمباکو نوشی کی تعداد میں اضافہ پسماندہ اور ترقی پزیر ممالک میں دیکھنے میں آیا?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.