تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

ایران کے ایٹمی پلانٹ سے حساس آلات غائب کر دیے گئے،رپورٹ

جنگ نیوز -
لاس اینجلس…فارن ڈیسک… ایران کے ایٹمی پلانٹ سے پلوٹنیم افزودہ کرنے والے حساس آلات غائب کر دیے گئے ?امریکی اخبار ’لاس اینجلس ٹائمز‘ کے مطابق بین الاقوامی آرمز کنٹرول انسپکٹرز نے کہا ہے کہ ایٹم بم بنانے اور پلوٹنیم کو افزودہ کرنے والے حساس آلات گزشتہ ماہ تہران لیبارٹری سے غائب ہو گئے?IAEA حکام کی یہ رپورٹ ایران کے بار ے مغرب میں مزید شکوک پیدا کرے گی کہ ایران اپنے ایٹمی پروگرام کو چھپا رہا ہے? ایران کا ایٹمی پروگرام اسرائیل اور مغرب کے لئے باعث تنازعہ بنا ہوا ہے? ان کے نزدیک ایران ایٹم بم بنا رہا ہے?جب کہ ایران کا اصرار ہے کہ اس کا ایٹمی پروگرام پرامن مقاصد کے لئے ہے?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.