5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
انڈونیشیا:صدر اوباما کے بچپن پر مبنی فلم اس ماہ ریلیز کر دی جائیگی
جنگ نیوز -
جکارتا…انڈونیشا کے ایک ناول نگار نے امریکی صدر اوباما کے بچپن پر مبنی فلم بنائی ہے جوصدر اوباما کے دورے سے پہلے اس ماہ ریلیز کردی جائے گی? انڈونیشیا کے ناول نگار ڈیمین ڈیماٹرا نے اس فلم کی کہانی اپنی ہی کتاب سے لی ہے جو جکارتہ میں صدر اوباما کے بچپن پر مبنی ہے? فلم دو زبانوں میں بنائی گئی ہے ? انگریزی اور باہاسا انڈونیشیا ? فلم میں اوباما کے بچپن کا کرداربارہ سالہ امریکی حسن فاروق علی نے ادا کیا ہے?فلم کے ہدایتکار کے مطابق انہیں فلم میں ایک سین کی وجہ سے تنازعہ کا سامنا کرنا پڑا ?اس سین میں اوباما کوبچپن میں قران اور نماز پڑھتے ہوئے دکھایا گیا ہے تاہم بعد میں یہ منظر فلم سے نکال دیا گیا،فلم پندرہ جون تک ریلیز کردی جائے گی?