5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
بنگلہ دیش:5 منزلہ عمارت زمین بوس،20 افراد ہلاک
جنگ نیوز -
ڈھاکہ…بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ میں پانچ منزلہ عمارت گرنے سے بیس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں?غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عمارت گرنے کا واقعہ بدھ کی علی الصبح پیش آیا ،عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ درجنوں افراد ابھی بھی عمارت کے ملبے تلے دبے ہیں جنہیں نکالنے کے لئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں ،جبکہ زخمیوں اور لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیاہے?حکام کے مطابق امدادی کارروائیوں میں ذرا سی تاخیر ہلاک افراد کی تعداد میں اضافہ کرسکتی ہے?