تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

سمندری طوفان کراچی کے ساحل سے900کلومیٹر دور

جنگ نیوز -
کراچی…سمندری طوفان ’پیٹ‘ کراچی کے ساحل سے صرف9سو کلومیٹر دور رہ گیا ہے جبکہ سمندر میں موجود170کشتیوں سے رابطہ منقطع ہو چکا ہے? نیوی ہیلی کاپٹرز نے لا پتہ ماہی گیروں کی تلاش شروع کر دی ہے? سمندری طوفان کے پیش نظرکراچی میں ماہی گیراپنی کشتیوں اور جالوں کو سمندر سے ساحل پر لانے کی کوششوں میں مصروف ہیں?ماہی گیروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ شام محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری ہونے والی وارننگ کے بعد وہ اس کوششمیں مصروف ہوگئے کہ کسی طرح اپنی کشتیوں اور جالوں کو سمندر سے نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کریں?جبکہ بہت سے ماہی گیروں کی کشتیاں گہرے سمندر میں شکار کی غرض موجود ہیں جن سے ان کاکوئی رابطہ نہیں ہوپارہا،جبکہ ان کا کہنا ہے کہ ان کو واپس لانے کے لئے حکومتی سطح پربھی اقدامات نہیں کئے جارہے ہیں?سمندری طوفان کی اطلاعات کے بعدٹھٹھہ اور بدین میں کنٹرول روم قائم کردیئے گئے ہیں?ٹھٹھہ کے ساحلی علاقوں میں اسکولوں کو ریلیف کیمپوں میں تبدیل کردیا گیا?ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹی کے فوکل پرسن فیاض عباسی کے مطابق ٹھٹھہ اور بدین میں تحصیل سطح پر ڈی ڈی اوز اور ضلعی سطح پر ڈی او ریونیو کے دفاترمیں کنٹرول روم قائم کیے گئے ہیں?ڈی پی او ٹھٹھہ منظور شیخ کا کہنا ہے کہ ساحلی علاقوں میں اسکولوں کو ریلیف کیمپوں میں تبدیل کردیاگیا ہے تاہم ابھی کسی کو منتقل نہیں کیا گیا ?انہوں نے بتایا کہ ریونیو کا عملہ ماہی گیروں کو احتیاطاً گہرے سمندر میں شکار پر جانے سے روک رہا ہے?محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی اور اس کے مضافات میں کل گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے?جبکہ بحیرہ عرب پر ہوا کے کم دباو کے باعث بننے والے سائیکلون کانام”فیٹ “رکھاگیا ہے ?محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ تیز ہوائیں چلنے کے باعث سمندر کی لہروں میں ارتعاش پیدا ہو گیا ہے اور لہریں2.5سے 4میٹر تک بلندہورہی ہیں ?امکان ہے کہ ان کی اونچائی 6میٹر تک بھی ہوسکتی ہے?محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی اور اس کے مضافاتی علاقوں میں کل گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے? سمندری طوفان اور تیز بارشوں کی مسلسل پیش گوئیوں کے باوجود ضلعی ڈیزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے عملی طور پر ٹھٹھہ اور بدین کی سمندری پٹی پرتاحال کوئی حفاظتی اقدامات نہیں کئے گئے? پاکستان فشر فوک فورم کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق کراچی میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کی پیش گوئی کے بعد سمند ر میں جانے والی 250کشتیوں میں سے 150کشتیاں بلوچستان کی چرنو بندرگاہ اور کراچی کے ساحل پر بحفاظت کھڑی کردی گئی ہیں?جبکہ100 کشتیوں سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے?اس کے علاوہ سمندر میں مچھلی کے شکار کے لئے جانے والی جاتی کے علاقے سے 40،بدین سے 30 کشتیوں سے بھی رابطہ نہیں ہورہاجبکہ کیٹی بندر،کھاروچھان ،شاہ بندر کے علاقوں میں تیز ہواوں کی وجہ سے 20سے زائد کشتیاں سمند ر میں پھنسی ہوئی ہیں?ضلعی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے ساحلی پٹی پر تاحال کوئی ہنگامی اقدامات نہیں کئے گئے ہیں جس سے ماہی گیر شدید تشویش کا شکار ہیں?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.