تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

لیاری میں پولیس کی پیشقدمی،فائرنگ سے ہلاکتوں کی تعداد7ہو گئی

جنگ نیوز -
کراچی… کراچی کے علاقے لیاری میں ایک بار پھر گینگ وار کاسلسلہ شروع ہوگیا?دو گروہوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں سات افراد ہلاک ہوگئے اور4زخمی ہو گئے?واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی جبکہ بکتر بند گاڑیاں علاقے میں گشت کر رہی ہیں?امن و امان برقرار رکھنے کے لئے پولیس گشت کررہی ہے? واضح رہے کہ فائرنگ کا سلسلہ گذشتہ رات عیدو لین میں شروع ہو ا تھا جب پیپلز امن کمیٹی کے علاقائی صدر شاہد پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی واقعہ کے بعد علاقے میں فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا ?فائرنگ کے نتیجے 3 افراد یوسف جے جا ،لطیف اور ثاقب زخمی ہو گئے ?واقعہ کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی اور پولیس کی بھاری نفری طلب کر لی گئی جبکہ زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کر دیا گیا اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں حالت خطرے سے باہر ہے ?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.