تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

گذشتہ ماہ50سے زائد افراد لا پتہ ہوئے، آمنہ جنجوعہ

جنگ نیوز -
اسلام آباد…ڈیفنس آف ہیومن رائٹس کی چیئر پرسن آمنہ مسعود جنجوعہ نے کہا ہے کہ نائن الیون سے آج تک ملک بھر سے 841 افراد لاپتا ہوئے اور ان کا ریکارڈ بھی ان کے پاس موجود ہے ?اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے آمنہ مسعود جنجوعہ نے بتایا کہ گزشتہ ماہ 50 سے زائد افراد لاپتا ہوئے?آمنہ مسعود نے کہا کہ 200 سے زائد لاپتاافراد کی فہرست ثبوت کیساتھ وزارت داخلہ کو جمع کروادی گئی ہے?انہوں نے بتایاکہ پنجاب سے لاپتا افراد کا مکمل ڈیٹا میاں نواز شریف کو فراہم کیا گیا تھا لیکن انہوں نے بھی کوئی مدد نہیں کی ?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.