تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

گورنر کی طوفان کے پیش نظر انتظامی مشینری فعال رکھنے کی ہدایت

جنگ نیوز -
کراچی…گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے ممکنہ سمندری طوفان اور شدید بارشوں کی پیش گوئی کے پیش نظر،متعلقہ حکام کو تمام انتظامی مشینری فعال رکھنے کی دوبارہ ہدایت جاری کردی? کراچی سے جاری اعلامیہ کے مطابق، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ اس بارے میں لوگوں کو ضروری آگاہی فراہم کی جائے? انھوں نے کہا کہ صوبے بھر میں ساحلی پٹی کے باشندوں اور نشیبی علاقوں کے مکینوں کو محفوظ رکھنے اور ماہی گیروں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے اقدامات یقینی بنائے جائیں?اعلامیہ کے مطابق، گورنر سندھ نے کہا ہے کہ متعلقہ علاقوں کے باشندے اور ماہی گیر دی گئی ہدایات پر سختی سے عمل کریں? انھوں نے ریلیف حکام کو ہدایت کی ہے کہ ہر ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے انتظامات کو فول پروف بنائے جائیں?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.