5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
لاہور ہائیکورٹ:میریٹ ہوٹل خودکش حملہ کے ملزمان کی نظر بندی کالعدم
جنگ نیوز -
لاہور…لاہور ہائی کورٹ کے راول پنڈی بینچ نے اسلام آباد کے میریٹ ہوٹل پر بارود بھری گاڑی سے خودکش حملہ کے مقدمہ میں بری ہونے والے دو ملزمان کی نظر بندی کا حکم کا لعدم قرار دے دیا ?میریٹ ہوٹل حملہ کیس میں گرفتار دو ملزمان ڈاکٹر عثمان اور تحسین اللہ کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بری کر دیا تھا ، اس کے بعد حکومت پنجاب نے انہیں راول پنڈی کی اڈیالہ جیل میں نظربند رکھنے کا حکم جاری کیاتھا،ملزمان کی جانب سے ہائیکورٹ میں نظر بندی کے خلاف پٹیشن دائر کی گئی تھی ? جسٹس حسن رضا پاشا نے آج فیصلہ سناتے ہوئے دونوں ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے ?