5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
ویٹ کا نفاذ، سندھ کے اصولی مو?قف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایاز سومرو
جنگ نیوز -
کراچی . . . . سندھ کے وزیر قانون ایاز سومرو نے کہا ہے کہ ویلیو ایڈڈٹیکس پر سندھ کے اصولی موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے?سندھ اسمبلی کے اجلاس سے قبل تمام جماعتوں کے پارلیمانی پارٹیوں کے لیڈرز کا اجلاس ہو ا ?جس میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس اورخدمات پر سیلز ٹیکس سمیت دیگر معاملات پربات کی گئی?اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ایاز سومرو کا کہنا تھا کہ گوادر میں ہونے والے این ایف سی کے اجلاس میں جو طے ہوا ہے ہمارا موقف آج بھی و ہی ہے ?اس پر عمل درآمد ہونا چائیے ?اس موقع پرمشیر ِوزیر اعلی? سندھ قیصر بنگالی کا کہناتھا کہ سندھ حکومت اگر ویلیو ایڈڈ ٹیکس پر دستبردارہوئی تو اسے معاشی کے ساتھ سیاسی نقصان بھی ہوگا?ان کا کہنا تھا کہ خدمات پر سیلز ٹیکس سے وفاق کو55سے60ارب روپے ملتے ہیں اور خدمات پر سیلز ٹیکس میں سندھ کا حصہ50فیصد سے زیادہ ہے? اجلاس میں سیدسردار احمدکا کہنا تھا کہ خدمات پر سیلز ٹیکس کی وصولی وفاق کا نہیں صوبوں کا آئینی اور قانونی حق ہے?