تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

شعیب اختراور شعیب ملک کے فٹنس ٹیسٹ، شعیب اخترمطمئن نہ کرسکے

جنگ نیوز -
لاہور . . . . . فاسٹ بولرشعیب اختراورسابق کپتان شعیب ملک کافٹنس ٹیسٹ لاہور میں ہوا، جس میں شعیب اختر سلیکشن کمیٹی کو مطمئن نہ کرسکے،دونوں کھلاڑیوں نے میڈیا کے سامنے فٹنس ٹیسٹ دینے سے انکارکردیا?لاہورکی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں شعیب اختراورشعیب کی فٹنس دیکھنے کے لیے پی سی بی کے ڈاکٹر سہیل سلیم ، چیف سلیکٹرمحسن خان،سلیکشن کمیٹی کے اراکین اظہرخان، محمدالیاس،فزیوڈیوڈ ڈائرموجودتھے جبکہ چیئرمین پی سی بی اعجازبٹ نے بھی فٹنس سیشن کی مانیٹرنگ کی البتہ شعیب اختراورشعیب ملک نے میڈیا کے سامنے فٹنس ٹیسٹ دینے سے انکارکردیاجس کے بعدپی سی بی کے میڈیا ڈپارٹمنٹ نے صحافیوں کواکیڈمی سے باہرنکال دیا،مختلف اداروں کے کیمرہ مین اکیڈمی کی گرل پرچڑھ کرفٹ ایج کواپنے کیمروں میں محفوظ کرتے رہے?ابتدا میں دونوں کھلاڑیوں کی میڈیکل اسکریننگ ہوئی جس کے بعدان سے جم میں مختلف ایکسرسائزکرائی گئیں?فٹنس جانچنے کے لیے شعیب اخترسے بولنگ جبکہ شعیب ملک سے بیٹنگ کرائی گئی ،شعیب اخترکوپانچ اوورکااسپیل کرناتھا،انہوں نے چاراوورپورے ردھم کے ساتھ کیے لیکن پانچویں اوورمیں وہ تھکاوٹ کاشکارنظرآئے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.