5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
فنانسنگ قوانین کے ترامیمی مسودے پر اسٹیک ہولڈرز سے رائے طلب
جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزارت قانون نے فنانسنگ قوانین میں ترامیم کے مسودے پر اسٹیک ہولڈرز سے رائے طلب کرلی ہے جس کے بعد ایس ای سی پی نئی فنانسنگ پروڈکٹس کی منظوری دیدے گا? سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن کے حکام نے جیونیوز کو بتایا کہ ایس ای سی پی کو ان نئی فنانسنگ پروڈکٹس کے اجرا کے حوالے سے فنائنسنگ قوانین میں جو ترامیم کرنی تھیں، وفاقی وزارت قانون نے ان کی منظوری دیدی ہے جس کے بعد اب جلد ہی یہ دو نئی پروڈکٹس اسٹاکس مارکیٹس میں متعارف کرادی جائیں گی ?ایس ای سی پی حکام نے مزید کہا کہ ان پروڈکٹس کی منظوری سے جلد ہی اسٹاک ایکس چینجز کو آگاہ کردیا جائے گا ?کے ایس ای بورڈ نے جو دو پروڈکٹس کی تجاویز ایس ای سی پی کو بھیجی تھیں اس میں مارجن فنانسنگ اور لیوریج فنانسنگ کی پروڈکٹ شامل ہیں ? کے ایس ای کے ڈائریکٹر عابد علی حبیب نے جیونیوزکو بتایا وزارت قانون نے یہ مسودہ اسٹیک ہولڈرز کی رائے جاننے کے لیے جاری کیا ہے اور اس کے بعد ان فنانسنگ پروڈکٹس کی حتمی منظوری دیدی جائے گی ?