تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

کراچی:لیاری سرچ آپریشن کے بعدرینجرزاور پولیس کی چوکیاں قائم

جنگ نیوز -
کراچی . . . . . کراچی کے علاقے لیاری جاری گینگ وارمیں7افرادکے ہلاک ہونے کے بعدقانون نافذ کرنے والے اداروں کوحرکت میں آناپڑا،فائرنگ کے واقعات کے بعدپولیس اوررینجرز کاسرچ آپریشن کرکے مشترکہ چوکیاں قائم کردی گئی ہیں?لیاری کے علاقوں عیدولین،بغدادی اورجونا مارکیٹ کے قریب گزشتہ رات سے رحمان ڈکیت گروپ اور غفار ذکری گروپ کے درمیان گینگ وار میں جاری ہے جس میں اب تک7افرادعلی،ثاقب،لطیف،یوسف،شاہجہان،شاہد اورشاہوہلاک جبکہ ایک درجن سے زائدزخمی ہوچکے ہیں جنہیں سول سمیت دیگراسپتالوں میں منتقل کردیاگیاہے? ہلاک ہونے والوں میں سے چارافرادکاتعلق رحمان ڈکیت گروپ جبکہ3کاتعلق غفار ذکری گروپ سے ہے?مسلح افرادکی جانب سے بغدادی تھانے پردستی بموں سے حملہ بھی کیاگیاجس میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،فائرنگ کے واقعات اور تھانے پرحملے کے بعدبالآخرپولیس اوررینجرزکوحرکت میں آناپڑا?جس کے بعدلیاری کے علاقے ذکری محلہ اورعیدولین میں مشترکہ سرچ آپریشن کیاگیا?گینگ وارکے انتہائی مطلوب کردارغفارذکری کے گھرپربھی چھاپہ ماراگیاتاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی?سرچ آپریشن کے دوران پولیس اوررینجرزجس جس علاقے کوکلیئرکرتی جا رہی ہے وہاں مشترکہ چوکیاں بھی قائم کردی گئی ہیں?مزیدکسی ناخوشگوارصورتحال سے نمٹنے کے لیے پولیس اوررینجرزکی مزیدنفری کوبھی طلب کرلیاگیاہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.