5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
پارلیمنٹ کی بالادستی سے تمام اداروں کے دائرہ عمل کا تعین ہوگا، وزیر اعظم
جنگ نیوز -
میڈریڈ . . . . . وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ وہ پارلیمنٹ کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں ? اسی سے تمام ریاستی اداروں کے حتمی دائرہ کار کا تعین ہوگا جہاں وہ اپنا اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں ?وزیر اعظم نے یہ بات میڈرڈ میں اسپین کی پارلیمنٹ کے صدر جوز برونو سے ملاقات کے دوران کہی ? وزیر اعظم نے پارلیمنٹ کا دورہ کیا اور جوز برونو کے ساتھ دونوں ممالک کی پارلیمنٹ کے درمیان روابط بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا ? یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ وہ اتفاق رائے اور سیاسی مفاہمت کی پالیسی پر یقین رکھتے ہیں جو ملک کے بہترین مفاد میں ہے اور دہشت گردی و انتہا پسندی جیسے چیلنجوں سے نمٹنے کا طریقہ بھی ہے ? اس موقع پر اسپینش پارلے منٹ کے صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پارلے مانی نظام مضبوط ہورہا ہے اور حال ہی میں پارلے منٹ کے دونوں ایوانوں سے منظور ہونے والے آئینی ترامیم کے پیکیج سے اس کی عکاسی ہوتی ہے ?