5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
انتہا پسندی اوردہشتگردی سے متحدہوکر نمٹنے کی ضرورت ہے، صدر زرداری
جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . صدر آصف علی زرداری سے افریقی ممالک کے ہائی کمشنرز اور سفیروں نے ملاقات کی ہے ? صدر زرداری کا کہنا ہے کہ انتہا پسندی اور دہشتگردی عالمی امن کے لئے بھی خطرہ ہے جس سے متحد ہو کر نمٹنے کی ضرورت ہے ?ایوان صدراسلام آباد میں صدرسے ملاقات کرنے والوں میں کینیا، جنوبی افریقہ اور موریطانیہ کے ہائی کمشنرز اور الجیریا، نائیجیریا،سوڈان، تیونس،لیبیا،مراکش اور صومالیہ کے سفیر شامل تھے?اس موقع پردوطرفہ تعلقات،مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے سمیت خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا?صدر نے کہا کہ پاکستان کسی بھی قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے اور اس عفریت سے نمٹنے کے لئے عالمی برادری کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہا ہے?صدر نے افریقی ممالک کے ساتھ دوطرفہ تجارت کے فروغ اور افریقی طلبا کو پاکستان میں اعلی? تعلیم کے لئے بھجوانے کی ضرروت پر بھی زور دیا ?