تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

فوزیہ وہاب نے مذہبی جذبات مجروح کرنے سے متعلق بیان پر معافی مانگ لی

جنگ نیوز -
کراچی . . . . . پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات فوزیہ وہاب نے اپنے مبینہ مذہبی جذبات مجروح کرنے سے متعلق بیان پر معافی مانگی ہے اورکہاہے کہ انتہاپسندی چاہے دنیاوی ہو یا دینی ،کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی?فوزیہ وہاب نے پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر نجمی عالم کے ہمراہ جامعہ بنوریہ العالمیہ کا دورہ کیا ?جامعہ کے مہتمم مفتی محمدنعیم نے ان کو مختلف شعبہ جات کے بارے میں آگاہ کیا?بعد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فوزیہ وہاب نے کہاکہ اگر ان کے بیان سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو وہ معافی مانگتی ہیں ?ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ مدارس کے غیر ملکی طلبہ کیلئے ویزوں کا اجرا کوئی بڑا ایشو نہیں اس کو دیکھ لیا جائے گا?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.