5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
اسلحہ لائسنسز کے اجرا میں22 کروڑ29 لاکھ روپے کی بے قاعدگی
جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اسلحہ لائسنسز کے اجرا میں22 کروڑ29 لاکھ روپے کی بے قاعدگیوں کی رپورٹ دو ماہ میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے ? پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں وزارت داخلہ کے مالی سال09?2008 کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا? سیکرٹری داخلہ نے کمیٹی کو بتایاکہ گزشتہ تین سال کے دوران ممنوعہ اور غیر ممنوعہ بور کے ایک لاکھ44 ہزار لائسنس جاری کئے گئے? جب کہ یکم جنوری سے اسلحہ لائسنسوں کے اجرا پر پابندی عائد کر دی گئی?رکن کمیٹی ندیم افضل چن نے کہا کہ بعض سیاہ شیشے والی گاڑیوں میں وی آئی پیز گھومتے ہیں،یہ چُھپے ہوئے وی آئی پیز کون ہیں ؟کمیٹی کے رکن ریاض پیر زادہ نے کہا کہ غیر ملکی دہشت گردی کیلئے پیسے بانٹ رہے ہیں،بعض امریکی بہاول پور اور دیگر شہروں میں رقوم بانٹ رہے ہیں، وزارت داخلہ ان پر نظر رکھے اور تفصیلات پارلیمنٹ میں پیش کی جائیں?چیئرمین کمیٹی چودھری نثار نے کہا کہ وزارت داخلہ میں مالی معاملات کو برے انداز سے چلایا جا رہا ہے،کارکردگی بہتر کی جائے بصورت دیگر سخت کارروائی کی جائے گی ?