تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

کے ای ایس سی کو اضافی فرنس آئل کی فراہمی کے باوجود طویل لوڈشیڈنگ

جنگ نیوز -
کراچی . . . . پی ایس او کی جانب سے کے ای ایس سی کو1500ٹن اضافی فرنس آئل، گیس کی قیمت پر فراہم کئے جانے کے باوجودکراچی میں طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے?ذرائع کے مطابق پی ایس او وفاقی حکومت کی ہدایت پر کے ای ایس سی کو یومیہ ایک ہزار ٹن فرنس آئل کے علاوہ اوسط1500ٹن یومیہ فرنس آئل، گیس کی قیمت پر فراہم کررہا ہے جبکہ اضافی فرنس آئل کی رقم بھی وفاقی حکومت کے ای ایس سی کو ادا کرے گی?ذرائع کے مطابق گزشتہ دس دنوں میں کے ای ایس سی کو1.16ارب روپے کااضافی فرنس آئل فراہم کیاگیا مگر اس کے باوجودکراچی میں لوڈشیدنگ کا دورانیہ کم ہونے کے بجائے بڑھادیا گیاہے?ذرائع کے مطابق بن قاسم پاور پلانٹ کا ایک یونٹ اور ڈیفینس ڈی سیلینیشن پلانٹ بھی تاحال بند ہیں?کے ای ایس سی ترجمان کے مطابق واپڈا کی جانب سے کے ای ایس سی کوصرف300میگاواٹ بجلی مل رہی ہے اور شہر میں بجلی کے شارٹ فال کی یہی بنیادی وجہ ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.