تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

شارع فیصل پر ایکسپریس وے منصوبے کیلئے کوئی گارنٹی نہیں دی، قائم علیشاہ

جنگ نیوز -
کراچی…وزیر اعلی سندھ سیدقائم علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کی شارع فیصل پرایکسپریس وے منصوبے کیلئے سٹی گورنمنٹ نے ایم اویو پر دستخط نہیں کئے اور نہ ہی سندھ حکومت نے اس سلسلے میں کوئی گارنٹی دی ہے ?سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران وفقہ سوالات میں جواب دیتے ہوئے وزیر اعلی? سندھ جو صوبائی وزیر برائے منصوبہ بندی بھی ہیں، کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے پی ایس ڈی پی کے تحت صوبائی حکومت کے14منصوبے منسوخ نہیں کیے?وزیر اعلی? سندھ کا کہنا تھا کہ مالی سال2008-2009کے دوران کراچی کے لیے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت8ارب روپے سے زائد کے19ترقیاتی منصوبے شامل کیے گئے جبکہ سال2009-2010کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت کراچی کے لیے تقریبا12ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے شامل کیے گئے?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.