5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
رحمان ملک کیخلاف کرپشن ریفرنسز کی سماعت14جون تک ملتوی
جنگ نیوز -
راولپنڈی…احتساب عدالت میں وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کیخلاف دو کرپشن ریفرنسز کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے14 جون تک ملتوی کر دی گئی? راولپنڈی کی خصوصی عدالت کے جج چوہدری عبدالحق کے رخصت پر ہونے کے باعث ایڈمنسٹریٹو جج طارق عباسی نے رحمان ملک کے خلاف دو کرپشن ریفرنسز کی سماعت کی? رحمان ملک کے وکیل امجد اقبال قریشی نے اپنے موکل کی ایک دن کے لئے حاضری سے استثنی? کی درخواست جمع کراتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ان کے موکل رحمان ملک سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں شرکت کے باعث عدالت حاضر نہیں ہو سکتے? عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ?