5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ بدنیتی اور قیاس آرائی پر مبنی ہے، میاں افتخار
جنگ نیوز -
پشاور…خیبر پختونخوا کے وزیراطلاعات میاں افتخار حسین نے بدعنوانی سے متعلق ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے اسے بدنیتی اور قیاس آرائی پر مبنی قرار دیا ہے? پشاور میں میڈیا بریفنگ میں میاں افتخار حسین نے کہا کہ عالمی ادارے نے سروے طلبہ سے کرایا،جس سے صوبے کی ساکھ سیاسی مقاصد کے لیے خراب کرنے کی کوشش کی گئی ہے? انھوں نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے نمائندوں کو صوبے میں آنے اور بدعنوانی کو بے نقاب کرنے کی دعوت دی ?ان کا کہنا تھا کہ بدعنوانی کے ٹھوس ثبوت پیش کیے جائیں تو صوبائی حکومت وزیر اعلی? سمیت کسی بھی سرکاری اہلکار کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کر سکتی ہے? ہم وزیر اعلی? سمیت تمام سرکاری اہلکاروں کو احتساب کے لیے پیش کرتے ہیں?