تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

کراچی:متوقع طوفا ن کے پیش نظر شہری حکومت کے عملے کی چھٹیاں منسوخ

جنگ نیوز -
کراچی…ایڈمنسٹریٹر کراچی نے متوقع سمندری طوفان کے پیش نظر شہری حکومت اور اٹھارہ ٹاوئنز میں فائر اور ریسکیو شعبہ جات کے عملے کی چھٹیاں منسوخ کردیں اور ای ڈی ریونیو کو ساحلی بستیوں کے مکینوں کے لیے ریلیف کیمپ لگانے کی ہدایت کی ہے?ترجمان شہری حکومت کے مطابق ممکنہ طوفان کے پیش نظرشہری حکو مت کے مرکزی دفتر ، اولڈ کمشنر آفس اور ہاکس بے اور اٹھارہ ٹاوئنز میں ایمر جنسی سینٹرز قائم کردے گئے ہیں جبکہ کمیونٹی پولیس کو بھی الرٹ کردیا گیا ہے،اور شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ 1339پر اپنی شکایت درج کراسکتے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ ای ڈی او ریونیو روشن شیخ کو ریلیف کاموں کی ذمہ داری سونپی گئی اور ایڈ منسٹریٹر کراچی نے ای ڈی اوریونیو کو ساحلی بستیوں کے مکینوں کے لیے ریلیف کیمپ لگانے کی بھی ہدایت کی ہے?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.