تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

پشاور،کاشف عرف رانی کے مقدمہ کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ

جنگ نیوز -
پشاور…شی میل سوسائٹی آف پاکستان کے مرکزی صدر الماس بوبی نے وزیر اعلی سرحد امیر حیدر خان ہوتی سے گرفتار خواجہ سرا کاشف عرف رانی کے مقدمہ کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کیا ہے ?پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب میں الماس بوبی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تیسری جنس کے وجود کو اب تک تسلیم نہیں کیاگیا یہاں تک کہ پولیس نے بھی پشاور کے واقعے کو غلط رنگ دے کر بے گناہ افراد کو گرفتار کیا اور تیسری جنس کو دانستہ بدنام کیا گیا? انکا کہنا تھا کہ ملک اقبال کا رانی سے نکاح نہیں ہورہا تھا بلکہ وہ رانی کی سالگرہ میں شرکت کیلئے آیا تھا اور اس کا داماد بھی ان کے ساتھ تھا? انہوں نے امید ظاہر کی کہ عدالت ہماری ذات پر لگائے گئے من گھڑت الزامات کے سیاہ داغ دھو لے گی ? انکا کہنا تھا کہ فقیر آباد پولیس کو کسی بھی صورت میں معاف نہیں کیا جائے? اس سلسلے میں سپریم کورٹ میں رٹ دائر کر دی گئی ہے? الماس بوبی نے ہائیکورٹ سے کیس خارج کرنے اور وزیراعلی? خیبر پختون خوا سے واقعے کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کیا? پریس کانفرنس کے بعدخواجہ سراوں نے پریس کلب کے باہر پولیس اور حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی?

صفحات

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.