5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
کتاب کلچر ل کو فروغ دینے کیلئے ہر سطح پر کوششوں کی ضرورت ہے، نسرین جلیل
جنگ نیوز -
کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کی رکن اور سابق نائب ناظم کراچی نسرین جلیل نے کہاہے کہ الفاظ تلوار سے زیادہ اثر رکھتے ہیں ، کتاب کلچر ل کو فروغ دینے کیلئے ہر سطح پر کوششوں کی ضرورت ہے ، تحقیق و تالیف کے شعبے سے وابستہ اہل قلم عوامی شعور کی بیداری میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں ? ان خیالات کااظہار انہو ں نے نائن زیرو پر ان سے ملاقات کیلئے آنے والے معروف قلم کار اور محقق عقیل عباس جعفری سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے پاکستان کے تاریخ وار عوامی انسائیکلو پیڈیا پر مبنی اپنی مرتب کردہ کتاب ”پاکستان کرونیکل“نسرین جلیل کو پیش کی ? عقیل عباس جعفری نے نسرین جلیل سیگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل وہ ”پاکستان کے سیاسی وڈیرے “ بھی تحریر کرچکے ہیں جس کے بعد اب تک نو ایڈیشن شائع ہوچکے ہیں ? نسرین جلیل نے انہیں کتاب کی اشاعت پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ ان کتابوں کو تمام جامعات اور لائبریریوں میں موجود ہونا چاہئے ? انہوں نے کہاکہ قائد تحریک الطاف حسین ایک ایسے معاشرے کے قیام کی جدوجہد کررہے ہیں جہاں سب کو مساوی حقوق حاصل ہوں اور یہ تب ہی ممکن ہے جب جاگیرداری نظام کا خاتمہ ہو ? انہوں نے کہاکہ مظلوم اور کچلے ہوئے عوام کے خلاف ظالمانہ اقدامات اس لئے ہورہے ہیں کہ ہم اب تک جاگیردارانہ سوچ کو ختم نہیں کرسکے مگر متحدہ قومی موومنٹ نے اس پر آواز اٹھائی ہے اور جاگیردارانہ سوچ اور نظام کے خاتمہ کیلئے ہماری جدوجہد جاری ہے ?