5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
محکمہ پاسپورٹ میں بڑے پیمانے پر بدعنوانیوں اور بے ضابطگیوں کا انکشاف
جنگ نیوز -
اسلام آباد…محکمہ پاسپورٹ میں بڑے پیمانے پر بدعنوانیوں اور بے ضابطگیوں کا انکشاف ہواہے، پاسپورٹ حکام نے اعتراف کیاہے کہ اب بھی ہیڈکوارٹر کی درجن بھر مشینیں خراب ہیں اورسینئرپوسٹوں اوربیرون ملک تقرریوں میں ضابطگیوں کی خلاف ورزیاں کی گئی ہیں?یہ انکشاف محکمہ کے ڈائریکٹرارشاد بھٹی نے قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں کیاجوسینیٹرطلحہ محمودکی صدارت میں اسلام آبادمیں ہوا? ڈائریکٹرپاسپورٹ نے بتایاکہ اوپرسے دباوکے باعث ڈی جی خان میں ڈائریکٹر کی پوسٹ پر ایک کلرک تعینات ہے? پاسپورٹ تیارکرنے والی تیرہ میں سے چارجبکہ ایلمی نیشن کرنے والی 22مشین میں سے 9 بدستور خراب ہیں? ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایاکہ ایلی منی نیشن پیپر کی نادرا سے سستے داموں خریداری ختم کرکے امریکی کمپنی اوبیکس سے فی پیپراعشاریہ تین آٹھ سینیٹ کی قیمت میں خریدنے کافیصلہ امریکامیں تعینات گریڈسترہ کے غلام مجتبی? جوئیہ نامی افسرنے کیا? اجلاس کوبتایاگیاکہ اس سال بھی ، حج سیزن میں پاسپورٹ کے حصول کے لئے درخواست گزاروں کوبدترین مشکلات کاسامناکرناپڑسکتاہے، چیئرمین کمیٹی نے بدعنوانی سمیت دیگرکیسزکی رپورٹ ایک ہفتے میں طلب کرلی ہے?