5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
راولپنڈی،بحری قافلے پر اسرائیلی جارحیت کیخلاف وکلا کا احتجاج
جنگ نیوز -
راولپنڈی…راولپنڈی میں وکلا نیفلسطینیوں کی مدد کیلئے جانے والے بحری قافلے پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ? راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار میں ہونے والے احتجاج میں جڑواں شہروں کے وکلا نے حصہ لیا اور اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی? وکلا رہنماؤں نے ٹی وی اینکر طلعت حسین کو قومی ہیروقراردیتے ہوئے کہاکہ پاکستان آمدپر اسرائیلی حراست سے نجات پانیوالے تینوں پاکستانیوں کابینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر والہانہ استقبال کیا جائے گا?