تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

سمندری طوفان: تمام حکومتی مشینری کو الرٹ کیاجائے،متحدہ

جنگ نیوز -
کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست ارکان قومی اسمبلی نے مطالبہ کیا ہے کہ بحیرہ عرب میں اٹھنے والے طوفان اور اس کے نتیجے میں سندھ میں متوقع شدید طوفانی بارشوں سے نمٹنے کیلئے موثراورمثبت اقدامات بروئے کار لائے جائیں اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل کوفی الفور فعال کیاجائے? اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ بحیرہ عرب میں اٹھنے والے طوفان سے سندھ کے ساحلی علاقوں کو شدید خطرات لاحق ہیں جس سے نبرد آزما ہونے اور عوامی جان ومال کے تحفظ کیلئے تمام حکومتی مشینری اور اداروں کو الرٹ کیاجائے? انہوں نے ساحلی علاقوں میں مقیم عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ طوفان اور شدید بارشوں کے پیش نظر از خود متبادل اور محفوظ جگہوں پرمنتقل ہوجائیں تاکہ طوفان اور بارشوں کی تباہ کاریوں سے زیادہ سے زیادہ محفوظ رہا جاسکے ?حق پرست ارکان قومی اسمبلی نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل سمیت کراچی، سندھ اور وفاقی حکومت کے ماتحت آنے والے تمام اداروں پر زور دیا کہ وہ ممکنہ طوفان اور بارشوں سے بچاؤ کیلئے اپنی تمام تیاریاں مکمل رکھیں اور انسانی خدمت کے عملی جذبے کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ذمہ داریوں کو بھر پور طریقے سے انجام دینے اور ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کیلئے تیار رہیں ?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.