5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
اسلام آباد:تنخواہوں میں سو فیصد اضافہ کیا جائے،ایپکا
جنگ نیوز -
اسلام آباد…ایپکانے مطالبہ کیاہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں سوفیصداضافہ کیاجائے? اسلام آباد میں ہونیوالے ایک مظاہرے میں ایپکاکے رہنماوں کاکہناتھاکہ پچھلے دوسالوں کے دوران کھانے پینے سمیت تمام اشیاکی قیمتیں دوگناہوچکی ہیں اورگزربسرمشکل ہوگئی ہے? اس موقع پر مظاہرین نے حکومت مخالف نعرے لگائے اورپارلیمنٹ ہاوس کے سامنے دھرنادیا?