5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
یرغمال شہریوں کی رہائی کے لیے ترکی کا اسرائیل کو الٹی میٹم
جنگ نیوز -
انقرہ…ترک وزیرخارجہ احمد داوت اگلو نے خبردار کیا ہے کہ غزہ امدادی قافلے پرحملے کے بعد یرغمال بنائے جانے والے ترک شہریوں کو آج رات تک رہا نہ کیا گیا تو اگر اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات پر نظرثانی کی جائے گی? ترک وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی امریکی ہم منصب ہلیری کلنٹن پر واضح کردیا ہے کہ امریکا اس معاملے میں مداخلت کرے ? انہوں نے کہا کہ اگر 24 گھنٹے کے اندر ترک شہری رہا نہ کیے گئے تو اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات پر نظر ثانی کی جائے گی اور اس پر پابندیاں عائد کی جائیں گی?دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان واشنگٹن میں ڈھائی گھنٹے طویل ملاقات ہوئی?ترک پارلیمنٹ نے بھی حکومت پر زور دیا گیا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ سیاسی، عسکری اور معاشی تعلقات پر نظر ثانی کی جائے?متفقہ طور پر منظور کی گئی قرارداد میں پارلیمنٹ نے اسرائیل کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا بھی مطالبہ کیا?