5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
شعیب اختراور ملک کاحتمی فیصلہ رپورٹ کے بعد کیا جائیگا، چیف سلیکٹر
جنگ نیوز -
لاہور…پاکستان کرکٹ بورڈ نے فاسٹ بولر شعیب اختر اور سابق کپتان شعیب ملک کا فٹنس ٹیسٹ لے لیا ، راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر اپنی بولنگ سے بورڈ کے پینل کو مطمئن نہ کرسکے ، چیف سلیکٹر محسن حسن خان کا کہنا ہے کہ دونوں کھلاڑیوں کے بارے میں حتمی فیصلہ رپورٹ آنے کے بعد اور سلیکشن کمیٹی کی میٹنگ میں کیا جائے گا ? نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہورمیں شعیب اختراورشعیب ملک کی فٹنس کاجائزہ لینے کے لیے بورڈکے ڈاکٹر سہیل سلیم، کوچ وقاریونس،چیف سلیکٹرمحسن خان،سلیکشن کمیٹی کے اراکین اظہرخان ،محمدالیاس اور فزیوڈیوڈ ڈائرموجودتھے،چیئرمین اعجازبٹ نے بھی فٹنس ٹیسٹ کی مانیٹرنگ کی?دونوں کھلاڑیوں کی میڈیکل اسکریننگ کے بعد انہیں جم میں لے جایاگیاجہاں مختلف ایکسرسائز کرائی ، دونوں سے بولنگ اوربیٹنگ بھی کرائی گئی?ذرائع کاکہناہے کہ شعیب اختربولنگ کراتے ہوئے ابتدائی اوورزمیں توردھم میں دکھائی دیے لیکن بعدمیں تھکاوٹ کاشکارہو گئے?جبکہ شعیب اخترکاکہناہے کہ انہوں نے بارہ اوورزکر کے فٹنس ثابت کردی ،دوسری جانب شعیب ملک کا کہنا ہے کہ انہوں نے پندرہ اوورزکرائے اور دوگھنٹے بیٹنگ کی ?اب سلیکٹرزپرمنحصرہے کہ کیا فیصلہ کرتے ہیں?اس موقع پرچیف سلیکٹر محسن حسن خان نے میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے کہا کہ سلیکشن کمیٹی میٹنگ اور چیئرمین بورڈ سے ملاقات کے بعد15رکنی ٹیم کا حتمی اعلان کرے گی?