5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
اب روبوٹ بھی شطرنج کھیلنے لگے
جنگ نیوز -
ماسکو…جنگ نیوز…شطرنج کی مشکل چالیں چلنا صرف انسانوں کا ہی کارنامہ نہیں بلکہ اب روبوٹ بھی اس میدان میں اتر آئے ہیں? ایک روسی ماہر نے دنیا کا پہلا شطرنج کھیلنے والا روبوٹ تیار کیا ہے جس نے پہلے ہی کھیل میں اپنے موجد کو مات دے دی? خاص طور پر شطرنج کھیلنے کیلئے تیار روبوٹ کسی بھی ماہر کھلاڑی کو ہرانے کی صلاحیت رکھتا ہے، ایک بڑے سے خودکار بازو پر مشتمل یہ روبوٹ کچھ ہی منٹوں میں کھیل کی باز ی پلٹ دیتا ہے?