تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

امریکاپاکستان میں ڈرون حملے بند کردے، اہلکاراقوام متحدہ

جنگ نیوز -
نیویارک…اقوام متحدہ کے ایک اعلی اہلکار نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکا کو پاکستان میں ڈرون حملے بند کردینے چاہئیں ،پاکستان میں ڈرون حملے غیرقانونی ہیں ?اقوام متحدہ کے سینیر اہلکار برائے ماورائے عدالت قتلPhillip Alston نے جنیوا میں انسانی حقوق کونسل کے سامنے اپنی29 صفحات پر مشتمل رپورٹ پیش کی ?جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی حدود میں امریکی سی آئی اے کے ڈرون حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں ?ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری نہیں جانتی کہ کب اور کیسے سی آئی اے کو ان حملوں کا اختیار ملا ?جس میں عام شہری بھی ہلاک ہوسکتے ہیں ?ان حملوں کو کس طرح جائز قرار دیاجاسکتا ہے?رپورٹ کے مطابق پاکستان افغانستان کے سرحدی علاقوں میں احتیاط کی ضرورت ہے?رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ امریکا دنیا بھر میں کسی کو بھی نشانہ بنا سکتا ہے لیکن بغیر کسی احتساب کے ایسا کرنے سے انسانی زندگی کے تحفظ اور ماورائے عدالت قتل روکنے کے عمل کو سنگین نقصان پہنچ رہا ہے ?




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.