تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

اسلام آباد: پولیس ناکے پرفائرنگ،پولیس اہلکار جاں بحق

جنگ نیوز -
اسلام آباد: پولیس ناکے پرفائرنگ،پولیس اہلکار جاں بحق

اسلام آباد…اسلام آباد پولیس کے ناکے پر نامعلوم افراد نے اندھادھند فائرنگ کی ?جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا?تھانہ شہزاد ٹاؤن کی حدود میں اسلام آبادہائی وے کے اوپر ضیا مسجد کے قریب رات پونے تین بجے پولیس اہلکاروں نے موٹرسائیکل پر سوار دو مشکوک افراد کو ناکے پر رکنے کیلئے اشارہ دیا? رکنے کے بجائے انہوں نے ناکے پر کھڑے افراد پر فائرکھول دیا جس کے نتیجے میں وہاں ڈیوٹی پر موجودہیڈکانسٹیبل شمشاد اکبرچیمہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑگیا جب کہ ساتھی کانسٹیبل ہارون زخمی حالت میں پمز اسپتال لے جایا گیا،، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے جب کہ موٹرسائیکل قبضے میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.